اردو کے نامور شاعر الطاف حسین حالی کی 109ویں برسی 31دسمبر کو منائی جائے گی

جمعہ 22 دسمبر 2023 11:56

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) اردو کے نامور شاعر الطاف حسین حالی کی 109ویں برسی 31دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

الطاف حسین حالی1837ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے انہوں نے بطور شاعر،نقاد،ادیب،سوانح نگار کی حیثیت سے بلند مقام حاصل کیاآپ مرزا غالب کے شاگر تھے۔الطاف حسین حالی نے کئی مشہور نظمیں لکھیں انہوں نے سر سید احمد خان کی فرمائش پر ’’ مسدس حالی ‘‘ لکھی ۔الطاف حسین حالی کو شمس العلماء کا خطاب بھی ملا۔الطاف حسین کی شاعری،مضامین کی لاتعداد کتب شائع ہوئیں۔الطاف حسین حالی31دسمبر 1914ء کو انتقال کر گئے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں