خانیوال، 22 سالانہ محفلِ ذکرونعت برائے خواتین کا اہتمام

بدھ 20 نومبر 2019 15:58

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) عیدمیلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے بزم فیضان نعت کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار روم خانیوال میں22 سالانہ محفلِ ذکرونعت برائے خواتین کا اہتمام کیا گیا، اس بابرکت محفل کی مہمان خصوصی سول جج مہناز حیات جبکہ منتظمین خالد محمود بسرا ایڈووکیٹ اور ان کی صاحبزادی سمیرا خالدتھیں۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت محترمہ سمیرا خالدنے حاصل کی جس کے بعد نعت رسول کریم ﷺ اور درود و سلام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

خانیوال سے سمیرا خالد،مبشرہ فاطمہ ،انیلہ سعید،کبیروالہ سے عمارہ خالد ،آمنہ تاجو ر،عفیفہ عطرت ،اقراء مختار کوہی والد سے رخسانہ نصیر ،جویریہ فاطمہ اورعبدالحکیم سے نفیسہ فاطمہ نے محبت و احترام کے ساتھ بارگاہ کون و مکاں میں درود وسلام اور ہدیہ نعت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس محفل پاک کی نقابت و خطابت کی سعادت صائمہ غلام رسول نے کی خلقت مصطفی،ولادت مصطفی اور سیرت طیبہ بارے گفتگو ہوئی ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین جن کا تعلق لاہور ،ملتان،جہانیاں ،بہاولپور ،کبیروالہ ،سرگودھا ،فیصل آباد ،میاں چنوں ،عبدالحکیم اور خانیوال کے مضافاتی علاقوں نے شرکت کی۔

سول جج مہناز حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبقہ انسانی کے ہر طالب علم نور اور ایمانی کے ہر متلاشی کے لیے رسول پاک کی مشعل راہ ہے۔انہوں نی"بزم فیضان نعت" کی 22سالہ کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں