جہانیاں، جلی میٹرز اجراء کے بعد پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے کا انکشاف،پرائیویٹ افراد مک مکا ہونے تک میٹر نہیں لگاتے ۔میپکو صارفین۔

سینکڑوں صارفین کنکشن کے حصول کے لیے میپکو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 5 دسمبر 2023 13:30

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 دسمبر2023ء) بجلی میٹرز اجراء کے بعد پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے کا انکشاف ۔ سینکڑوں صارفین کنکشن کے حصول کے لیے میپکو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبورہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجلی کنکشن کے حصول کے لیے ماہانہ سینکڑوں افراد درخواستیں دینے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جمع کراتے ہیں مگر نئے کنکشن کا سلسلہ میپکو اہلکاروں کی بدنیتی کے باعث التواء کا شکار ہو جاتا ہے میپکو اہلکار نئے کنکشن کے لیے جاری ہونے بجلی میٹرز خود لگانے کی بجائے پرائیویٹ اہلکاروں کے حوالے کر دیتے ہیں ریکارڈ میں نئے میٹر کے اجراء کا اندراج بھی ہو جاتا ہے اور میٹر نصب ہونے سے پہلے صارفین کو بجلی بلز بھی موصول ہو جاتے ہیں لیکن پرائیویٹ افراد رشوت کے حصول کے لیے کئی کئی روز تک بجلی میٹر نصب نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہری میپکو دفاتر کے چکر لگانے کے بعد پرائیویٹ افراد سے مک مکا پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

میپکو صارفین ،سماجی عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں