خانیوال وگردونواح میں جا نور چو ر متحرک، پو لیس چوروںکا سراغ لگا نے میںبری طرح نا کا م

بدھ 12 دسمبر 2018 22:53

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) شہر وگردونواح میں جا نور چو ر متحرک، پو لیس جانوروں کی چوری اور چوروںکا سراغ لگا نے میںبری طرح نا کا م سماجی وفلاحی حلقوں سمیت شہریوں کا آر پی او ملتان اور ڈی پی او خا نیوال سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق گزشتہ چند روز سے تھا نہ کہنہ اور تھا نہ صدر خا نیوال کے علاقہ میں بکرے چور وں کا گروہ متحرک ہوا ہے جس کو رو کنے میں اور چوروں کو پکڑنے میں دونوںتھا نے بری طرح نا کا م ہو رہے ہیں۔

گذشتہ رات لودھراں بستی کے رہائشی ظفر کے گھر سے نا معلوم چور چار بکرے لے اڑے جبکہ فرخ کا لو نی رانا اکبر کے گھر سے رات کے وقت چوروں نے دیوار پھلانگ کر چھ جا نور چوری کر لیے اور پرانا خا نیوال سے دس بکریاں بکرے مختلف گھروں سے چوری ہو ئے، جن کی ایف آئی آر بھی درج ہے مگر اس کے با وجود بھی نہ تو چو ر ی رکی اور نہ ہی چو روں کا سراغ لگا نے میں پو لیس تھا نہ کہنہ اور صدر خا نیوال کامیاب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں