سرکاری افسران عوام کے جائز مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے اقداما ت کریں،سید حسین جہانیاں گردیزی

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:05

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویثرن کے تحت اوپن ڈور پالیسی اور کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی،انکی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات جاری ہیں، اس سلسلہ میں صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی خانیوال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں ضلع بھر سے آنے والے سائلین سے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے متعلقہ شکایات سنیں اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد براہ راست عوام سے رابطہ کرنا اور انکے مسائل کا حل نکالنا ہے دیئے گئے احکاما ت کا نہ صرف فالو ا پ لیا جائے گا بلکہ عوام کو آگاہ بھی کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ تمام سرکاری افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں اور انکے جائز مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے اقداما ت کریں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں