جہانیاں: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ،بازو کے آپریشن کیلئے نجی ہسپتال جانے والے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ

بدھ 24 اپریل 2019 21:54

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ،بازو کے آپریشن کیلئے نجی ہسپتال جانے والے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک109دس آر کا رہائشی37سالہ محمد آصف ٹیپو میتلا اپنے بازو کے آپریشن کیلئے ملتان کے نجی ہسپتال الخالق میڈیکل سنٹر گیا آپریشن کے دو روز بعد تک بھی اسے ہوش نہ آیا اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا ۔ورثاء کا کہنا ہے کہ آصف ٹیپو کی موت ڈاکٹر کی غفلت اور انستھیزیاکی زیادہ مقدار دینے سے ہوئی۔نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے مریض کی موت ہونے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں