خانیوال،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہے،ڈی ای او

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:44

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر نگرانی، نیسلے کبیروالہ کے باہمی اشتراک سے ریسکیو 1122 نے لاہور موڑپر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اس مہم ریسکیو آفیسرز، ریسکیو جوانوں، صحافیوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کا کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہے یہ ہر فرد واحد پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کا پودا لگائے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کر ادا کر رے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ معاشرے کو آلودگی سے پاک بنائے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس عزم میں ہمارا ساتھ دیں۔

اس موقع پر نیسلے انتظامیہ ایوب رحمٰن ، کرنل (ر) ظفر، فواد چشتی ، ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد اورڈسٹرکٹ میڈیا کووارڈی نیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔آخر میں ملک کی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں