خانیوال،فوڈد اتھارٹی کی بڑی کارروائی، شہر کی اہم شاپ سیل کردی گئی

پیر 20 جنوری 2020 23:01

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) فوڈد اتھارٹی کی بڑی کارروائی شہر کی اہم شاپ سیل کردی ۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارتی نے عوامی مرغ بریانی شاپ جامعہ عنائتیہ روڈ پر عرصہ دراز کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناقص کوکنگ آئل ،مصالحہ جات ،غیر معیاری میڑیل اور صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے عوامی مرغ بریانی شاپ،ْ کو سیل کردیا ہے ۔

اور ناقص میڑیل قبضہ میں لے کر ضائع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عرصہ دراز سے لوگ جامعہ عنائتیہ روڈ پرقائم فوڈ سڑیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات ،غیر معیاری گوشت،مجھلی ،چکن ،غیر معیاری کوکنگ آئل و گھی انڈے اور باسی اشیاء کھلے فرائی کرنے والے شاپس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہے تھے اکثر شاپس سڑکوں پر قائم ہیں اور فرائی کا کام نالیوں کے اوپر کیا جارہا ہے حیرانگی ہے کہ آج تک پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوئی کاروائی نہیں کی عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور لوگوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے ان شاپس کے خلاف کریک ڈاون اور خاص کر رات کے وقت اچانک چھاپے مار کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں