خانیوال ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا مبینہ عطائی ڈاکٹر کا خاتون کے آپریشن کی ویڈیو بنانے کے معاملہ کا نوٹس

منگل 12 اکتوبر 2021 17:50

خانیوال۔12اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے نجی ہسپتال میں مبینہ عطائی ڈاکٹر کا خاتون کے آپریشن اور آپریشن کی ویڈیو بنانے کے معاملہ کا رات گئے سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو سخت قانونی ایکشن بارے ہدایات جاری کیں  ڈپٹی کمشنر کے سخت نوٹس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری چھاپہ  مارا اور نجی کلینک میں عطائی ڈاکٹر کے آپریشن کی اطلاع پر کلینک کو فوری سیل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بغیر کوآلیفائیڈ سرجن کے آپریشن کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،  انہوں نے کہا کہ نواں شہر کے نزدیک باقر پور میں نجی کلینک کو سیل کرنے کے بعد کیس ہیلتھ کمشن کو بھیج دیا ہے،، انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ویڈیو بنانے کی علیحدہ سے سخت کاروائی کی جارہی ہے۔ انہوں کہا کہ متاثرہ خاتون کو ایمرجنسی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انوش امتیاز اور عمران  ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کررہے تھے اور آپریشن کی ویڈیو بھی بنارہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے سخت احکامات پر  رات کے آخری پہر ہی کاروائی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں