کبیر والا ،غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی سےتنگ شخص کی خودکشی کی کوشش

جمعرات 29 فروری 2024 17:59

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) کبیر والا کے حویلی کورنگا کے رہائشی کی مہنگائی سے تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کرخودکشی کی کوشش ۔ اظہر نامی شخص نے گھریلو حالات اور مہنگائی سے تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

(جاری ہے)

خود کشی کی کوشش کرنے والے اظہر نے کہا کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہ تھا غربت سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی،گھر میں آ ٹا نہ ہونے پر لڑائی ہوئی اور دل برداشتہ ہو کرخود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ۔اظہر کےاہل خانہ نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے اظہر کو بروقت طبی امداد دے کر جان بچائی۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں