جہانیاں، دی اسمارٹ سکول میں سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد، انعامات تقسیم

پیر 22 اپریل 2024 19:21

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) دی سمارٹ سکول جہانیاں کیمپس میں سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا جیس میں پلے گروپ تا نہم میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دی سمارٹ سکول جہانیاں کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر دی اسمارٹ اسکول کیمپس چوہدری خضر حسنات اور پرنسپل مسز عالیہ رحمن نے کامیاب پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات،سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیے، اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اساتذہ کو بھی انعامات دیے گئے۔

دی سمارٹ سکول ایسا واحد ادارہ ہے جہاں بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی انعامات دیئے گئے ہیں جنہوں نے ہمیشہ سکول کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھرپور ساتھ دیا۔ تقریب کے اختتام پر بچوں، اساتذہ اور والدین کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں