پلاسٹک بیگز کی تیاری و استعمال پر پابندی ، ڈپٹی کمشنر خانیوال نے مینوفیکچررز اور ڈیلرز کو پالیسی سے آگاہ کردیا

پیر 22 اپریل 2024 22:41

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز کی تیاری و استعمال پر پابندی کے حوالے سے مینوفیکچررز اور ڈیلرز کو پالیسی سے آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اعتزاز انجم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال اور تیاری پر پابندی عائد کردی ہے، تاجر حضرات مہم کے دوران تعاون کریں، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں