پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن،2 کمروں کی تعمیر کا معاہدہ

بدھ 24 اپریل 2024 16:28

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن،2 کمروں کی تعمیر کا منصوبہ ضلعی انتظامیہ اور ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ کیا گیا ، منصوبہ کے تحت ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن اور دو کلاس رومز کی تعمیر کر ے گی ۔

(جاری ہے)

کے پی ایس میں ترین فاونڈیشن کی جانب سے کمروں کا سنگ بنیاد رکھنے اور ڈے کی تقریب ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سکول کے طلبہ اور سی ای او ترین ایجوکیشن فاونڈیشن اکبر خان کے ہمراہ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم اور پرنسپل کے پی ایس پروفیسر حافظ راشد سعید رانا بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی شعبہ کی ترقی و فروغ کیلئے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں تعلیم کی فروغ کیلئے ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں ڈی سی نے کے پی ایس میں ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں