جہانیاں،جوڈیشل کمپلیکس میں ملزمان کا وکیل پر حملہ ،مقدمہ درج

ہفتہ 27 اپریل 2024 12:39

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) جوڈیشل کمپلیکس میں ملزمان کا وکیل پر حملہ ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے ممبر گلشن آصف ایڈووکیٹ سول کورٹ میں موجود تھے کہ ملزمان عطاء اللہ،محمد شاہد،شازیہ بی بی ساکنان چک 160دس آر نے مخالفت میں عدالت پیش ہونے کی رنجش پر اس پر حملہ کر دیاجس سے اس کی یونیفارم پھٹ گئی،ملزمان نے ستاون ہزار روپے نقدی اور زیر سماعت مقدمات کی دستاویزات بھی چھین لیں۔

ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ درخواست ملنے پر پولیس تھانہ جہانیاں نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بار ایسوسی ایشن جہانیاںکا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد ذوالکفل ڈھلوں صدر اور زیرکاروائی جناب عاصم رضا واہلہ جنرل سیکرٹری بار روم میں منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی اور جہانیاں جوڈیشل کمپلکس میں جناب محمد گلشن آصف چوہان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پر قاتلانہ حملہ اور سیکورٹی اہلکاران کا ملزمان کو فرار کرانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہمیشہ جہانیاں کمپلیکس میں سیکورٹی ناقص ہونے کی وجہ سے کئی ناخوش گوار واقعات رونما ہوچکے ہیں قبل ازیں بھی کئی دفعہ سیکورٹی خدشات کے معاملے میں ایس ایچ او جہانیاں اور ڈی ایس پی جہانیاں کو مطلع کیاگیا مگر سیکورٹی معاملات کو بہتر نہ بنایا گیا جہانیاں بارکے وکلاء ہمیشہ متحد ہیں اور اپنی عزت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں گے وکلاء بار ایسوسی یشن جہانیاں ڈی پی او خانیوال اورآئی جی پنجاب سے ذمہ دران سیکورٹی پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر بار ایسوسی ایشن جہانیاں راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں