محکمہ سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال تحصیل کبیروالا نے معذورافراد کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی

جمعرات 16 مئی 2024 15:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل کبیر والا نے معذوری کے شکارافراد کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر مہم شروع کرنے کا مقصدیہ ہے کہ معذوری کا شکار افراد کی رجسٹریشن کی جا سکے اور ان کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے متعارف کروائی جانے والی مختلف فلاحی منصوبوں کے ثمرات ان تک پہنچ سکیں۔

اس موقع پر سوشل ویلفیئر افیسر تحصیل کبیر والا محمد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے تاکہ رجسٹریشن میں کسی مشکل کی صورت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کبیر والا میں رہائش پزیر تمام معذور افراد اور ان کے دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ ایسے افراد کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے اور اور معذور افراد کو رجسٹریشن میں بھرپور معاونت بھی کی جائے۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں