ضلع کونسل خانیوال نے رواں مالی سال کے آئندہ چھ ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی

جمعرات 23 فروری 2017 21:41

خانیوال۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ضلع کونسل خانیوال نے رواں مالی سال 2016-17کے آئندہ 6ماہ کیلئے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دے دی، منظور ہونے والے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 24 کروڑ 58 لاکھ پانچ سو روپے اور اخراجات کا تخمینہ 23کروڑ 17لاکھ 52ہزار 522سو روپے ہوگا ‘بجٹ چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے پیش کیا جبکہ اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین چوہدری ضیاء الرحمان نے کی ۔

وائس چیئرمین تمیور خان ڈاہا، پیر احمدندیم بودلہ ، علی عباس شاہ، میجر امتیاز ، مظہر کھٹڑ، شاہد ہ احمد ملکہ ، بسم اللہ ارم ، زبیدہ رائو، شمعون قیصر اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ممبران ضلع کونسل نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے اپنے بجٹ تقریر میں وزیر اعظم پاکستا ن نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کونسل خانیوال کی پسماندگی کو دورکرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیرو ترقی کیلئے ٹھوس اور مربوط انقلابی اقدامات اٹھائے گی اور عوام کے دئیے ہوئے مینڈیٹ پر پوار اترنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل نے بتایا کہ ضلع کونسل کے بجٹ میں حکومت پنجاب کی طرف 18کروڑ 30لاکھ روپے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں ‘3کروڑ 67لاکھ 27ہزار روپے ترقیاتی کاموں کیلئے اور ٹرانزیشن گرانٹ کی مد میں خصوصی گزارش پر حکومت پنجاب نے ایک کروڑ 20لاکھ روپے دفتر کی مرمت کیلئے جاری کیے ہیں جبکہ وصولیوں کا ہدف 6کروڑ 39لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ 8کروڑ 44روپے عملہ کی تنخواہوں ‘ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں3کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جن کا تخمینہ 11کروڑ94لاکھ روپے بنتا ہے اور ایک کروڑ تیس لاکھ روپے مشینری خرید اور چالیس لاکھ روپے نوجوانوں کی سرگرمیوں اور سپورٹس کیلئے رکھے گئے ہیں ۔

چیئرمین ضلع کونسل محمد رضا سرگانہ نے کہاکہ (ضلع کونسل )ایک عوامی فلاحی ادارہ ہے اس کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے پلاننگ کرکے عوام کو ان کی نمائندگان کے ذریعے سہولیات او ران کی دہلیز پر پہنچائی جائینگی اورعوامی ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ممبران ضلع کونسل سے ہر وقت مشاورتی رابطہ قائم رکھا جائیگا ۔

انہو ںنے کہاکہ تعلیم و صحت کی سہولیات ‘کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر ‘قدرتی آفات سے نمٹنے ‘دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سکیورٹی انتطامات ‘سی سی ٹی وی کیمروں ‘واک تھرو گیٹ گیٹس کی خرید اور سیکورٹی گارڈز کا بندوبست ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔چیئرمین ضلع کونسل نے کہاکہ ضلع کونسل کی آمدن کے سب سے بڑا ذریعہ ٹیکسز ہیں ممبران کی بھرپور مشاورت سے ٹیکسوں کے اطلاق اور ان کی وصولیوں کو بہتر بنا کر عوام کی بھرپور خدمت کی جائیگی ۔

وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری ضیاء الرحمان نے کہاکہ ضلع کونسل کسی فرد واحد کی حکمرانی کا نام نہیں یہ ضلع بھر کے لاکھوں افراد کیلئے خوشحالی و ترقی کا نام ہے ہم سب مل کر اس ترقی کی رفتا رکو تیز تر بنائیں گے ۔ اجلاس میں رائو محمد طارق نے شکا یت کی کہ ایجنڈے کی منا سب اطلا ع نہیںدی گئی ،چو ہدری اکرام الغنی نے کہا کہ ضلع کونسل کی ڈسپنسر یاں کون چلائے گا ، ساجد رضا تھیم نے کہاکہ بیور کریسی کو منتخب ممبران کو عزت دینا ہو گی ، احمد ندیم بودلہ نے کہا کہ مختلف یو نین کو نسلو ں کے گزشتہ اکائونٹس میں بجٹ موجو د ہے وہ نکلوا یا جائے ، شاہد ہ احمد ملکہ نے کہا جما عت وا بستگی سے بالا تر ہو کر سب ممبرا ن کے ساتھ یکساں سلو ک کیا جائے ،علی عباس شاہ نے کہا کہ چیئر مین کو ہائو س کا مکمل اعتما د حاصل ہے ہم سب قدم سے قدم ملاکر انکے ساتھ چلیں گے ۔

آخر میں اجلاس کے صدر چوہدری ضیا ء الرحمن نے لاہور ، سہون شریف ،کوئٹہ اور دیگرعلاقو ںمیں دہشتگرد ی کی واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں