خانیوال، بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرریلوے انتظامیہ نے آپریشنل و انجینئرنگ سٹاف کوہدایات جاری کردیں

بدھ 4 مارچ 2020 13:58

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات کی طرف سے تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرریلوے انتظامیہ نے آپریشنل اورانجینئرنگ سٹاف کوہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئرنگ سٹاف سے کہاگیاہے کہ وہ ریلوے ٹریکس میںنکاسی آب کے تمام ترانتظامات مکمل کریں، کسی بھی سیکشن میں بارش کے بعدپانی کھڑانہ ہو تاکہ ٹریک محفوظ رہے، ٹرین انجن ڈرائیورز سے کہاگیاہے کہ وہ بارش کی صورت میں کنٹرول رفتارمیں ٹرین آپریشن جاری رکھیں، تمام آگاہی بورڈزاورریلوے پھاٹکوں کوعبورکرتے ہوئے الرٹ رہیں اپنی توجہ ریلوے ٹریک کے بالکل سامنے رکھیں اسی طرح ریلوے پھاٹکوں کے اہلکاروں،ٹرین گارڈزاوردیگرآپریشنل سٹاف کوبھی ٹرین آپریشن سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں