نائب چیئرمین میر محسن ظاہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل خاران کا اجلاس

جمعہ 24 مئی 2024 14:53

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ضلعی نائب چیئرمین میر محسن ظاہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل خاران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اراکین کی باہمی مشاورت سے علاقے کے کے لئے ترقیاتی سکیمیں ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین میر محسن ظاہر ہے کہاکہ آپ سب اراکین کے باہمی تجاویز پر بہترین بجٹ ترتیب دیں گے،انہوں نے کہا کہ سب اراکین اپنی تجاویز تحریری طور پر مجھ تک پہنچائیں ،ان تجاویز کو ترتیب دے کر بہترین منصوبے پر مشتمل ترقیاتی کام کریں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل خاران کے تمام اراکین شریک تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں