خاران میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع

جمعہ 24 مئی 2024 15:25

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے خصوصی احکامات پر نائب تحصیلدار محمد حسن بلوچ نے کراچی سٹاپ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

نائب تحصیلدار محمد حسن بلوچ نے لیویز جوانوں کے ہمراہ دکانوں کے آگے روڈکے قریب رکھے گئے ہوٹلوں کا سامان اور ریڑھیاں موقع سے ہٹا دیں جبکہ ہوٹل مالکان کو 24 گھنٹہ کا الٹی میٹم دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر ہوٹلوں کے آگے قائم کیے گئے غیر قانونی تھڑے ہٹادیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نائب تحصیلدار نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران نے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے خصوصی احکامات دیے ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں