علم کی دولت سے دلوں و ممالک کو فتح کیا جاسکتا ہے،عبد الحمید ایڈوکیٹ

بدھ 20 دسمبر 2017 17:27

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئر مین ،نیشنل پارٹی مرکزی کونسل کے رکن عبد الحمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ علم کی دولت سے دلوں و ممالک کو فتح کیا جاسکتا ہے جدید علوم کے مااخذ سائنس وٹیکنا لوجی کے موجد مسلمان تھے امت مسلمہ کی تن آسانی نا قدری سے ہمارا یہ سرمایہ افتخار غیروں کے ہاں چلا گیا اگر اس عزت و سطوت کو دوبارہ حاصل کرنا ہے تو بھی علم و تحقیق کے دروازے پر دستک دینا ہوگا رسول اسلام کا فرمان ہے علم و دانی کی بات مسلمان کا گمشدہ متاع ہے جہان اس کو پالے اس کو حاصل کرے حربی ہتیاروں سے تباہی و نفرتیں پھیلتی ہیں علم کو عام کرنے سے مسافتیں و نفرتیں سمٹ جاتی ہیں ایٹم بم و ہائڈروجن بموں سے بھری دنیا کو امن و آشتی کی ضرورت ہے یہ ضرورت نبی آخرزمان کی تعلیمات ہی پورا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بروز بدھ انجینئر نگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے رجسٹرار شیر احمد قمبرانی ، ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی رکن مولانا محمد صدیق مینگل تعمیر ملت سکول خضدار کے ڈائریکٹر محمد عالم براہوئی اور پرنسپل نادیہ مینگل نے تعمیر ملت مڈل سکول خضدار کے ہمراہ سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع تعمیر ملت اسکول کے ٹیچرز ،والدین، تعمیر ملت کے طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب میں مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں نے طلبہ و طالبات میں سلانہ نتائج و پوزیشن ہولڈر ز میں انعامات تقسیم کیا اسکول کے ننے منے بچے و بچیوں نے ملی نغم ، مہمانوں کو خوش آمدید کے نئے اسلوب، ٹیبلو شو ، افہام تفہیم کے مختلف کرتب پیش کرکے مہمانوں و حاضرین سے خوب داد وصول کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کی معیار انتہائی ناقص و خواندگی کم ہے جو ہم سب کے لئے فکرو غور کا مقام ہے ایک جانب ہم اپنے صوبہ وقوم کو ترقی دینے کی بات کرتے ہیں دوسری جانب تعلیم و تعلم پر ہمارا توجہ کم ہوتا جارہا ہے جوہمارے ان دعو ں کی نفی کرتا ہے مقررین نے کہا کہ جدید دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ علم ہی کی ہتیار سے ہی کیا جا سکتا ہے ہمارے سیاسی قائدین ، عوامی نمائندوں کو اس جانب توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ان افراد و اداروں کی حو صلہ افزائی بھی ضروری ہے جو علم کی خدمت سرانجام دیتے ہیں ایسے افردقوم کے معمار ہوتے ہیں علم و تہذیب اخلاق کی خدمات کو انجام دینے والے ادارے مقدس ہوتے ہیں ان اداروں کی تقدس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا علم کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے میٹرک تک تعلیم کو مفت کیا جائے غریب و نادار بچوں کے تمام تر تعلیمی اخراجات کا حکومت وقت کفالت کا ذمہ داری انجام دے، تعلیم کے نظام میں تفاوت کو ختم کیا جائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں