ہر حکومت یہ کہتی ہے ،سخت فیصلے لینے ہونگے مگر یہ صرف غریب عوام اور مزدور طبقے کیلئے ہی ہوتے ہیں، محمد اسما عیل
کبھی نہیں سنا اشرافیہ کی مراعات کم ہوئی ، ان کی عیا شیاں کم ہونے کی بجا ئے دن بدن بڑ ھتی جا ر ہی ہیں ، چیئر مین مز دور اتحا د
بدھ 1 مئی 2024 22:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری عام آدمی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑتی ہے حکومت کی نااہلی کا بوجھ محنت کش طبقہ پر اثرانداز ہوتا ہے ۔
خضدار میں مزدور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہسپتال میں سرنج تک دستیاب نہیں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو الیکٹرک بائیک دیا جارہا ہے جب کہ ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں میں غریب کے بچوں کیلئے کتاب دستیاب نہیں ہے ہمارے تعلیمی ادارے تمام سہولیات سے محروم ہے،ایک مزدور کی تنخواہ مہنگائی کی مناسبت سے درست نہیں مزدور 8 سو کماتا ہے اور اسکے روزانہ کے اخراجات 2000 تک پہنچ چکے ہیں۔اے جی آفس کے انچارج کی غیرحاضری اور کوئٹہ میں براجمان ہونے کی وجہ سے ملازمین کی پریشانیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے بہت جلد اے جی آفس کے زمہداران کے خلاف باقاعدہ احتجاج کا آغاز کرینگے اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو یونین کے صدر عبدالمالک موسیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے جنکو خود معلوم نہیں تھا کہ ہمارا مستقبل کیا ہوگا رات کو سوکر اٹھے تو کوئی وزیراعظم بنا تو کوئی وزیر داخلہ ودیگر وزارتوں کے مالک بنے ان حکمرانوں کو مزدوروں کا کیا احساس ہوگا کیونکہ یہ خود بیٹھے بٹھائے اقتدار پر براجمان ہوئے اس لیئے ہمیں مزدور طبقہ کو ایک دوسرے کا احساس رکھنا ہوگا یہ نہیں کہ ہر سال صرف ایک دن کیلئے منائیں بلکہ ہردن ہمیں مزدور کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔اس وقت تمام مقررین نے حکومت کی مزدور کش پالیسیوں کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیشہ سارا بوجھ عام مزدور کے اوپر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، جب بھی ملک مشکل حالات سے گزرا ہے ہمیشہ مزدور طبقہ نے قربانی دی ہے مزدور کا استحصال ہوا ہے ۔اداروں کی نجکاری عام آدمی پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑتی ہے حکومت کی نااہلی کا بوجھ محنت کش طبقہ پر اثرانداز ہوتا ہے صدر میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین خلیل چنال کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن میں ایک مزدور کش اور نااہل چیف آفیسر کو مسلط کیا گیا ہے جو صرف ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے اپنے بالا کو عیاش پرستوں میں تقسیم کرکے عیاشیوں میں مگن ہیں خضدار شہر کچرے کے دھیر میں تبدیل ہوچکا ہے لیکن موصوف کا دہان اٴْس جانب نہیں ہے دیگر خطاب کرنے والوں میں پیرا میڈیکل کے صدر عبدالرشید غلامانی، مزدور اتحاد کے جنرل سیکرٹری آغا ذوالفقار علی شاہ، انجینئرنگ یونیورسٹی کے صدر عبدالوہاب عمرانی، محکمہ پبلک ہیلتھ کے میر محمد مینگل ایپکا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الیاس موسیانی، ایم ایم ڈی کے حضور بخش طالب، سی اینڈ ڈبلیو کے علی احمد شاہوانی، و دیگر شامل تھے۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ض*خضدار شہرمیں امن وامان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ، میر نور احمد میرائی
oوڈھ کے تاجروں کاانتظامیہ کے ہٹ دھرمی پر احتجاج کی دھمکی
غ*خضدار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کا مشترکہ اجلاس
wمحمد اشرف بزنجو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت دو ملزمان گرفتار
ج*ایس بی کے پاس امیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدوارن خضدار
میر اسراراللہ خان زہری ودیگر کاجھالاوان کے عظیم سیاسی سپوت عبدالصمد کرد کے ناگہانی رحلت پر اظہارافسوس
خضدار، میرشفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرنا،آمد و رفت بند
لیویز فورس خضدار کی کارروائی ،کراچی گلشن حدید سے چوری کوسٹر برآمد، دو ملزمان گرفتار
بی ایم ای کی جانب سے بلوچستان کے گریجویٹس کے لئی8 ہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر
ٴاراضیات قبضہ کرنے کا الزام سرانسر جھوٹ اور سستی شہرت حاصل کرنے کے مترادف ہے، میر عبدالواحد جتک
امن وامان کو مزید موثر اور جامعہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ،محمد نعیم خان با زئی
لیویز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، خضدار سے چوری گاڑی باغبانہ سے برآمد
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر