سابق کرپٹ نمائندے اور موسمی سیاستدانوں کے مزاج اور چہرے کو خضدار کے عوام پہچان چکی ہے ، جمعیت علمائے اسلام خضدار

پیر 23 جولائی 2018 21:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) جمعیت علمائے اسلام خضدارنظام آباد خضدار کے رہنمائوں مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی ، مولاناعبدالحکیم عمرانی ،مفتی عبدالحکیم شاہوانی ، مفتی محمد اقبال شاہوانی ،محمد یونس شاہوانی ، یاسر رمضان موسیانی و دیگر نے کہاکہ سابق کرپٹ نمائندے اور موسمی سیاستدانوں کے مزاج اور چہرے کو خضدار کے عوام پہچان چکی ہے ، اور انہیں مسترد کرنے کے لئے بے تاب ہیں ، 25جولائی کو عوام دشمن سیاستدانوں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ،لوگ ایم ایم اے اور بی این پی کے حق میں مہر ثبت کرکے دیانتدار امیداروں کا انتخاب عمل میں لائیں گے 25جولائی کا دن ایم ایم اے و بی این پی کی کامیابی کی نوید لیکر آئیگا ، ایم ایم اے و بی این پی کا اتحاد عوامی خواہشات پر بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس اتحاد کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے اور بی این پی اتحاد خضدار کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی ۔ ماضی میں خضدار کے عوام کو نظرانداز کیا جاتا رہاہے ، آج پی بی 39پر عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں ، یہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ، بے روزگار نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیئے پھر رہے ہیں ، ماضی کے ایم پی اے نے عوام کو مایوسی کے ماسوا کچھ بھی نہیں دیا ہے ، اس لیئے اس بار خضدار کے عوام روایتی ماضی کے نمائندے سے بیزاری کا اعلان کرکے ایم ایم اے اور بی این پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دیکر اپنے ووٹ کو قیمتی بنائیں ۔

انہوںنے کہاکہ 25جولائی کے لئے ایم ایم اے اور بی این پی کے کارکن دن رات محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ کامیابی اس اتحاد کی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں