خضدار ،زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو افراد زخمی ہوگئے

منگل 25 ستمبر 2018 22:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) خضدار میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خضدار کے نواحی علاقہ سورگز میں زمین کے تنازعہ دو گروپس کے درمیان جھگڑا تھا ، جس کے نتیجے میں تنازعہ پر فائرنگ کی گئی گنگو قبیلے کے دو افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں محمد اسماعیل اور الٰہی بخش گنگو بتایا جاتا ہے ، زخمیوں کو ہیڈ کوار ٹر ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں