ٹریول ایجنٹس کا سیاحت کے فروغ اہم کردار ہے ،ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جمعرات 16 مئی 2024 19:35

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نوازنے کہا ہے کہ ٹریول ایجنٹس کا سیاحت کے فروغ اہم کردار ہے لہذا اس صنعت سے وابستہ کاروباری افراد عوام کو اپنی بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائیں۔ وہ جمعرات کے روز محکمہ سیاحت کے دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت طارق محمود ملک کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ٹریول ایجنسیز کو نئے لائسنس دینے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ملک فیاض موسی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات شوکت علی ملک،تحصیلدار خالد کبیر،کاروباری شخصیت حسیب بٹ،سردار محمد اکمل خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز،اے ڈی سی سید نسیم عباس اور اے ڈی سیاحت طارق محمود ملک نے لائسنس تقسیم کئے۔ لائسنس حاصل کرنے والوں میں توفیق ٹریول اینڈ ٹورز، براق ائیرٹریول اینڈ ٹورز،مہران ائیرٹریول،انٹرنیشنل ٹریول سروس،اذان ائیر ٹریول شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیاحوں کو جتنی زیادہ سفری سہولیات میسر ہوں گی اتنا ہی سیاحت کی صنعت کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔ سیاحت کے شعبہ کو ریگولیٹ کرنے سے چیک اینڈ بیلنس قائم ہوگا اور سیاحوں کو اچھی مسابقت میں بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں