رائے ونڈ تحصیل بھر کی 31فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کی سپلائی شروع

کئی مقامات پر 20کلو آٹے کا تھیلا آٹے کے تھیلے کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت شروع نہ ہو سکی

جمعرات 9 جولائی 2020 13:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) رائے ونڈ تحصیل بھر کی 31فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کی سپلائی شروع کردی گئی،کئی مقامات پر 20کلو آٹے کا تھیلا آٹے کے تھیلے کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت شروع نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

انچارج مرکز گندم خریداری فیاض الحسن منہاس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں تحصیل رائے ونڈ میں واقع 34میں سے 31فعال فلور ملز کو 41بوری فی باڈی کے حساب سے گندم کا کوٹہ دیدیا گیا ہے فلور ملز مالکان سرکاری ریٹ کے مطابق آٹے کی فروخت کو یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹے کی بحالی سے تحصیل رائے ونڈ میں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ ختم ہو جائے گی اور آٹا سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو گا ،فوڈ انسپکٹر فیاض الحسن نے مزید کہا کہ شہر میں آٹے کی چکیوں کو بھی کوٹے کے مطابق گندم فراہم کی جارہی ہے تاکہ شہری چکیوں سے بھی مقررہ نرخوں پر آٹا خرید سکیں ۔علاوہ ازیں کئی مقامات پر 20کلو آٹے کے تھیلے کی 860روپے فروخت ممکن نہیں ہوسکی اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں جب نئے نرخوں پر سپلائی میسر آئے گی تو وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت شروع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں