سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر صدارت کپاس کی فصل بارے اعلی سطح کا اجلاس

جمعرات 11 اپریل 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2024ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت کپاس کی فصل بارے ایگریکلچر ہاؤس میں جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان ، ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر اشتیاق حسن، ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر غلام عباس،ڈائریکٹر جنرل (کراپ رپورٹنگ) ڈاکٹر عبدالقیوم، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت، ڈاکٹر انجم علی، نوید عصمت کاہلوں ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب شریک ہوئے جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹر(توسیع) بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونے کہا کہ ڈویژنل کمشنرز اور ضلعی ڈپٹی کمشنرز بھی کپاس کی مہم میں محکمہ زراعت سے بھرپور تعاون کریں گے اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے تمام افسران اور اہلکاروں کی متفرق ڈیوٹیاں مکمل طور پر ختم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیاکہ وہ ڈویژن اور ضلعی سطح کی کمیٹیوں میں بیج، کھاد اورپانی کی فراہمی بارے مسائل کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہاکہ نہروں اور راجباہوں میں پانی کی فراہمی کا شیڈول بوائی کو مدنظر رکھ کر تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں