شاہین ائیر لائنز کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا

ایف بے آر نے شاہین ائیر لائنز کا مرکزی دفتر ٹیکس کی عدام ادائیگی کی وجہ سے سیل کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 17:46

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2018ء) شاہین ائیر لائنز کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر لائنز کا مرکزی دفتر سیل کر دیا ہے۔ایف بی آر کی طرف سے اس متعلق ایک بینا بھی جاری کیا گیا ہے۔ایف بی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہین ائیر لائنز کا دفتر ایک ارب 40کروڑ روپے ٹیکس کی عدام ادائیگی پر سیل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی تک شاہین ائیر لائنز کا ہیڈ کوارٹر بند رہے گا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل شاہین ائیرلائنز کا دفتر سیل کرنے کے باوجود ٹیکس ادائیگوں پر عمل نہیں ہوا۔حکام کے مطابق شاہین ائیر لائنز نے اب تک ادائیگیوں کا معاملہ حل کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایف بی آر کی جانب سے جون میں بھی شاہین ائیر لائنز کا مرکزی دفتر بند کیا گیا تھا۔

بعدازاں ایف بی آر اور شاہین ائیرلائنز کے درمیان مزکرات ہوئے تھے۔مذکرات کے بعد شاہین ائیرلائنز کا مرکزی دفتر کھول دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ 91 کروڑ روپے کے دو چیکوں کی ادائیگی کے بعد ایف بی آر نے شاہین ایئر کے ہیڈ آفس کے تالے کھول دئیے گئے تھے۔ اس سے قبل 91 کروڑ کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر کے ہیڈ آفس کو سیل کر دیا گیا تھا۔

ہ ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر لائنز کا مرکزی دفتر سیل کر دیا ہے تاہم اب ایک بار پھر شاہین ائیر لائنز کا مرکزی آفس سیل کر دیا گیا ہے۔اور جب تک ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی جاتی تب تک شاہین ائیر لائنز کا دفتر سیل رہے گا۔شاہین ائیر لائنز کو اپنا مرکزی دفتر کھلوانے کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔جس کے بعد ایف بی آر شاہین ائیر لائنز کا دفتر کھولنے کا حکم دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں