محکمہ زراعت کی موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کر نے کی ہدایت

اتوار 24 مارچ 2019 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان نے بتایاکہ سبزیوں کی کاشت کے لیے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز زمین ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کی سبزیوںکی ایسی اقسام کا انتخاب کرنا چاہیے جو کہ موسمی حالات کے مطابق اور کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں اور ان کے بیج کی شرح اگائو 80 فیصد سے کم نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے اور جب پنیری کی عمر 30 سی35 دن ہوجائے تو اس پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔ انہوںنے کہاکہ کریلہ ، گھیا کدو، چپن کدو ،گھیا توری، تر اور کھیرا کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت ، معلومات ، رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں