وزیراعلیٰ ری ویمپنگ پلان لاہور کی 92 فیصد آبادی کو کوور کرے گا، وزیر بلدیات

بدھ 8 مئی 2024 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائداعظم پر ہونے والے اجلاس میں ’’چیف منسٹر لاہور ری ویمپنگ پلان‘‘ میں پیشرفت اور منتخب نمائندوں کی عوامی سکیموں پر عملدرا?مد کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان احمد ملک، لاہور سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابق ٹکٹ ہولڈرز، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر منتخب عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) رافعہ حیدر نے اجلاس کو ’’لاہور ری ویمپنگ پلان‘‘ پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’لاہور ری ویمپنگ پلان‘‘ کے تحت تین ماہ کے اندر شہر کی ٹوٹی گلیوں اور نالیوں کی مرمت یقینی بنائی جائے گی۔

یہ جامع پلان لاہور کی 92 فیصد ا?بادی کو کوور کرے گا جس کے بعد صوبائی دارالحکومت کی ایک نئی شکل سامنے ا?ئے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کے دوران موسم برسات کی ا?مد کو بھی پیش نظر رکھا جائے تاکہ وسائل کے ضیاع کو ہر ممکن طور پر روکا جا سکے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس ترقیاتی پیکیج کی تکمیل کے بعد شہر کی کوئی گلی یا اندرونی سڑک خراب نہیں بچے گی۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پورے صوبے میں مرحلہ وار عوامی مسائل کا حل چاہتی ہیں اور اس حوالے سے ہر ضلع میں کام کا ا?غاز کیا جا رہا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کی مکمل کوا?رڈینیشن کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے لاہور کیلئے تاریخی پیکیج دیا ہے اور اس حوالے سے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ پرگرام کے تحت تمام فلٹریشن پلانٹس کو بھی مکمل فعال بنایا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ ہر یونین کونسل سے ضروری سکیموں کی تفصیل اور جیومیپنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ری ویمپنگ کے منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے منتخب نمائندوں کی تجاویز مدنظر رکھنے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے ویڑن سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور اس ویڑن کی تکمیل کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں