پنجاب کے ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا‘نصراللہ مغل

نئی صنعتی انڈسٹریزکے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا‘ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

منگل 28 ستمبر 2021 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سینئر صنعتکار نصراللہ مغل نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی طرف سے پنجاب کے ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے اس فیصلہ سے پنجاب صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا،نئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور صوبہ سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹریل زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستانی ،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

نئے انڈسٹریل اسٹیٹس میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے، ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں