اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںلاہور، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر کارروائی، متعدد ..

لاہور، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر کارروائی، متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے ،منیجرز گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء ) لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانے کئے اور منیجرز کو گرفتار کر لیا۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے نشتر، داتا گنج بخش ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور کینٹ میں کارروائی کے دوران 4 پیٹرول پمپس کو 16 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3 پٹرول پمپس کے منیجرز کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی او محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں