پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مابین غذائی تعلیم کی آگاہی فراہم کرنے کا معاہدہ

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مابین عوام کو ماہرین کے ذریعے درست غذائی تعلیم اور معلومات دینے کیلئے آگاہی پروگرام پر کام کرنے کا معاہد ہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پروزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان، جرنلز م اینڈ میڈیا سٹڈیز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سٹین سٹینسن اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ضرورت کے مطابق غذا ئی معلومات کی توثیق کا فیصلہ بھی کیا۔

معاہدے کے مطابق فریقین غذائی تعلیم سے متعلق سیمینارز و دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کریں گے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے طلبہ کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ آگاہی پروگرام پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں