یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور،ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

منگل 11 دسمبر 2018 22:43

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 39میڈیکل کالجوں کے 5286طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4430 پاس جبکہ772فیل قرار پائے۔

(جاری ہے)

کامیابی کا تناسب 85.15فیصد رہا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ماہا زینب نی892/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی حرا امین نی881/1000نمبر لیکر دوسری جبکہ اسی کالج ہی کی ہبہ تحریم نی869/1000نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات24جنوری 2019ء سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں