سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق

منگل 7 مئی 2024 20:03

سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2024ء) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب، سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر عبد الرحمن، پروفیسر شبنم بشیر، ڈاکٹر ماریہ خان اور ڈاکٹر حسین جعفری موجود تھے۔صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کے حالات بہتر کرنے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے بلڈ بنکس کے حالات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں غیر قانونی اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے بلڈ بنکس نہیں چلنے دیں گے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استدکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں کے والدین بھی ایک کٹھن امتحان سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں