پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام کانووکیشن کا انعقاد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تیسرے کانووکیشن کا انعقاد پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔ کانووکیشن میں پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، معروف مذہبی سکالر مفتی راغب نعیمی، کنٹرولر امتحانات عبدالرئوف، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی بی اے بینکنگ اینڈ فناس، انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ، ایم بی اے بینکنگ اینڈ فنانس اور ایم ایس انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ کے مختلف سیشنز کے تقریباً تین سو طلبائو طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ ڈگریاں لینے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے طلبہ کی مہارتوں میں اضافہ کیلئے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے اقدامات پر انتظامیہ کی تعریف کی۔ انہوں طلبہ کو ملک کی بہتری اور خوشحالی کیلئے سخت محنت، ایمانداری اور لگن سے کام کرنے کی نصیحت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں