وائس چانسلر کی ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بننے پر مبارک باد

بدھ 22 مئی 2024 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے معروف مذہبی سکالر اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر مولانا محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمولانا محمد راغب حسین نعیمی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی جبکہ اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں