پنجاب یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

منگل 30 اپریل 2024 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ،انرجی انجینئرنگ ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ سینٹر،یوایس پی سی اے ایس ای اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں عملی نتائج پر مبنی حل فراہم کرنے میں باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت اور امکانات پر روشنی ڈالی گئی،سیمینار میں تکنیکی اور انجینئرنگ کے حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے توانائی اورماحولیاتی شعبوں کے اندر اہم ماحولیاتی موضوعات اور پائیدار طریقوں کے بارے میں قابل قدرگفتگوکی گئی۔

یو ایس پی سی اے ایس ای، نسٹ سے ڈاکٹر آصف حسین کھوجا اور ڈاکٹر عبیرہ ایاز انصاری نے توانائی، ایندھن اور موسمیاتی تبدیلی پراپنے خیالات کا اظہار کیا اور مقامی وسائل اور فضلے سے توانائی کے جدید حل پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبیرہ نے منچھر جھیل کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز پر اپنی تحقیق بھی پیش کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل، انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حامد ستار نے بہترین موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ، انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف پولیمر اینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ اور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز سمیت مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں