شریف خاندان کی شوگر ملز کیخلاف نیب کی چینی خریداری کی تحقیقات ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) شریف خاندان کی شوگر ملز کیخلاف نیب کی جانب سے چینی خریداری کی تحقیقات کولاہو رہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز کی جانب سے علی سبطین کی وساطت سے دائر تین درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے نیب نے شوگر ملز سے 2007ء کی چینی خریداری کا ریکارڈ مانگا ہے جبکہ نیب کو 10برس پرانی چینی خریداری کے ریکارڈ کی تحقیقات کا اختیار نہیں ۔نیب کی جانب سے مالکان اور ڈائریکٹرز کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ درخواستوںمیں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو تحقیقات سے روکا جائے اور طلبی کے نوٹسز کالعدم قرار دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں