وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے

منگل 7 مئی 2024 13:01

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ  سمیت  دیگر امور  زیر بحث  آئے
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے ۔ جاری کئے گئے بیان کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، صوبائی وزراء، شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، حاجی علی حسن زرداری، جام اکرام اللہ دھاریجو، ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سکھر ڈویژن کے صدر بچل شاہ، ضلع صدر جاوید، مختلف نمائندے اور ٹکٹ ہولڈرز، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور سینیٹرز بھی شریک ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد سکھر ڈویژن کے تمام اضلاع کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مقامی قیادت سے مشاورت ہے، اجلاس میں نئے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر ڈویژن کے مسائل سمجھنے سے نیا ترقیاتی پروگرام بنانے میں مدد ملے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ ہر ضلع کو یکساں ترقی دی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مقامی قیادت سے مشاورت کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر ڈویژن کے تمام بلدیاتی اداروں کی عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ عوام کے بلدیاتی مسائل حل ہوں، میں چاہتا ہوں بلدیاتی ادارے مقامی ترقیاتی کام عوام کی بھلائی کیلئے کریں، بلدیاتی اداروں کا کام ہے کہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی پر توجہ دیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں