ندا چوہدری پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اداکارائوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اتوار 5 اگست 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) اسٹیج اداکار ہ ندا چوہدری پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد دیگر اداکارائوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، حکومت سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی اداکارائوں پر قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں لیکن ملزموں کی گرفتار ی عمل میں نہ آنے کی وجہ سے ایسے واقعات کی روک تھام نہیں ہو سکی ۔

ندا چوہدری پر فائرنگ کے واقعہ سے شدید تشویش ہے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ خواتین اداکارائوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ہم بلا خو ف و خطر اپنا کام کر سکیں ۔ اداکارائوں نے مزید کہا کہ پولیس کو خطرے کے حوالے سے درخواستیں بھی دی جاتی ہیں لیکن انہیں خاطر میں نہیں لایا جاتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں