فیصل صالح حیات نے این اے 114 کے نتائج کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 6 اگست 2018 16:26

فیصل صالح حیات نے این اے 114 کے نتائج کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل صالح حیات نے حلقہ این اے 114 کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ فیصل صالح حیات کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں میرے حق میں مزید 208ووٹوں کا اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

حلقے میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 12970ہے ۔مخالف امیدوار صرف 589ووٹوں سے کامیاب ہوا ۔ ریٹرننگ آفیسر کو تمام پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا ۔ استدعا ہے کہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات دئیے جائیں۔ درخواست میںالیکشن کمیشن ، ریٹرننگ آفیسر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں