لاہور ہائیکورٹ،عابد شیر علی کی درخواست پر این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 7 اگست 2018 22:19

لاہور ہائیکورٹ،عابد شیر علی کی درخواست پر این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر مملکت کی عابد شیر علی کی درخواست پر این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو عابد شیر کی درخواست پر پر سماعت کی جس میں این اے 108 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہ دینے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حلقہ این اے 108 میں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کیلئے ریٹرنگ آفیسر کو درخواست دی ۔ عابد شیر علی کے وکیل کے مطابق ریٹرنگ آفسر نے حقائق کے برعکس دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی. وکیل کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہ دینا انصاف کے منشاء کے مطابق نہیں ہے۔ فرخ حبیب کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے قابل سماعت قرار دیا ۔ ہائیکورٹ پہلے ہی اس حلقے سے تحریک انصاف فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں