عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘، ’’لوڈ ویڈنگ‘‘اور’’پرواز ہے جنون‘‘ عید پر عوام کا جنون بڑھائیں گی

اتوار 19 اگست 2018 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘، ’’لوڈ ویڈنگ‘‘اور’’پرواز ہے جنون‘‘ عید پر عوام کا جنون بڑھائیں گی۔بڑی عید پر پاکستانی سنیما گھروں میں تین فلموں کا تڑکا لگے گا۔ عید پر چار دوستوں کی شرارتوں سے بھرپور فلم’’ جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ ریلیز ہو گی جس میں فہد مصطفی، ہمایوں سعید ، احمد علی بٹ اور واسع چودھری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فلم شائقین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دے گی۔رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں فہد مصطفی اور مہوش حیات مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پاک فضائیہ کے تعاون سے بنی فلم ’’پرواز ہے جنون ‘‘بھی عوام کا جنون بڑھائے گی۔ فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اورکبریٰ خان اداکاری کی جوہر دکھائیں گی۔فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ میں جذبہ حب الوطنی، خوبصورت نظارے اور جنگی طیاروں کی گھن گرج دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں