شیخ رشید عیدالاضحی کے بعد دو روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

پیر 20 اگست 2018 21:14

شیخ رشید عیدالاضحی کے بعد دو روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) پاکستان ریلویز کے وفاقی وزیر شیخ رشید عیدالاضحی کے بعد دو روزہ دورے پر لاہور آئیں گے 24 اور 25 اگست کو شیخ رشید ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے اور ریلوے افسران ریلوے منصوبوں پر جاری بریفنگ دیں گے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے افسران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں گے اجلاس میں چیئرمین ریلوے جاوید انور اور سی ای او آفتاب اکبر بھی شرکت کریں گے ریلوے کی وزارت سنبھالنے کے بعد شیخ رشید کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں