شوبز میںبغیر کسی سفارش کے محنت کے بل بوتے پر نام پیدا کیا ‘ حسن سبحانی

اتوار 9 دسمبر 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) نامور اداکارحسن سبحانی نے کہا ہے کہ با صلاحیت لوگوں کو زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ مواقع ملتے ہیں ، اپنے خاندان سے شوبز میں آنے والا واحد شخص ہوں اور بغیر کسی سفارش کے محنت کے بل بوتے پر نام پیدا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن سبحانی نے کہا کہ ہمارے ہاں حسد کرنے والوں کو تعداد زیادہ ہے لیکن یہ لوگ ہمیشہ ناکام اور نا مراد ہی رہے ہیں ۔شوبز میں نام کمانے کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہوں اور مجھے اس کا ثمر بھی ملا ہے ۔حسن سبحانی نے کہا کہ اس وقت کچھ کمرشلز کی شوٹنگ میں مصروف ہوں ۔ میرے پاس دو ڈرامہ سیریلز کی پیشکش موجود ہے تاہم اسکرپٹ میں اپنے کردار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں