18 کروڑ کی مالی بدعنوانیوں میں ملوث نیب کے ملزم کی ورانٹ گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد

منگل 26 مارچ 2019 13:27

18 کروڑ کی مالی بدعنوانیوں میں ملوث نیب کے ملزم کی ورانٹ گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے احتساب اپیلٹ بنچ نے 18کروڑ کی مالی بدعنوانیوں میں ملوث نیب کے ملزم فخر اسلام احمد کی ورانٹ گرفتاری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔مسٹر جسٹس شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس وقاص رئوف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔عدالت نے درخواست گزار کو نیب کے وارنٹ گرفتاری کا جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ رئوف اینڈ کمپنی نے فیروز پور سے کاہنہ تک سڑک کے تعمیر کا ٹھیکہ لیا ،2013ء میں اس ٹھیکہ کے لیے 70 کروڑ جاری کیے گئے ، رئوف اینڈ کمپنی نے 18 کروڑ درخواست گزار کے اکائونٹ میں منتقل کر دیئے ، سیکشن افسر کمیونیکشن اینڈ ورکس عامر مصطفیٰ نے اسکے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروا دیا ،بعد ازاں معاملہ نیب میں چلا گیا ،نیب نے اصل ملزم رئوف اینڈ کمپنی کی بجائے اسکے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ورانٹ گرفتاری پر عمل درآمد معطل کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں