ماڈل سویرا شیخ بیلجیم میں ملٹی نیشنل کمپنی کا کمرشل شوٹ مکمل کرانے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں

جمعہ 24 مئی 2019 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ بیلجیم میں ملٹی نیشنل کمپنی کا کمرشل شوٹ مکمل کرانے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

سویرا شیخ رمضان المبارک سے قبل کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کیلئے بیلجیم گئی تھی اور اپنا کام مکمل کرانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ سویرا شیخ نے کہا کہ میری فیملی یورپ میں ہے لیکن میں عید کا تہوار منانے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان واپس آئی ہوں اور عید الفطر کے بعد ڈنمارک چلی جائوں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں