جوڈیشل واٹر کمیشن سپریم کورٹ ٹیم کے فوکل پرسن کی سربراہی میں انوائرمنٹ آفیسر کا فیکٹری پرچھاپہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 02:00

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) جوڈیشل واٹر کمیشن سپریم کورٹ ٹیم کے فوکل پرسن اسامہ نیازی کی سربراہی میں انوائرمنٹ آفیسر کا ملتان روڈ چوہنگ کے علاقے میں فیکٹری کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر علی اعجاز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع سٹار لیبارٹری پر چھاپہ مار کر لیبارٹری میں واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹ نہ ہونے پر سٹار لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ آفیسر علی ا عجاز کے مطابق سٹار لیبارٹری کو واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹ نہ لگانے کی بنا پر سیل کیا گیاہے۔جبکہ کسی بھی فیکٹری کو آبی آلودگی یا فضائی آلوداگی پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ سٹار لیبارٹری کو قوانین پر عملدرامد کرنے کے بعد ڈی سیل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں