برائلر گوشت کی اونچی اڑان، قیمت ٹرپل سنچری سے تجاوز کر گئی

اتوار 22 ستمبر 2019 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کے نرخوں میں اضافے کارجحان جاری ہے اور برائلر گوشت کی قیمت ٹرپل سنچری سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے 302روپے ،زندہ برائلر کی قیمت 8روپے اضافے سے 208روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں