ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں انسداد پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے حوالہ سے آگاہی مہم پمفلٹ تقسیم

لوہاری گیٹ کے ایریا میں نماز جمعہ کی سیکیورٹی کے ساتھ انسداد پتنگ بازی اور دیگر جرائم کے انسدادحوالہ سے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 18 جون 2021 17:50

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں انسداد پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے حوالہ سے آگاہی مہم پمفلٹ تقسیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں انسداد پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے حوالہ سے آگاہی مہم پمفلٹ تقسیم،لوہاری گیٹ کے ایریا میں نماز جمعہ کی سیکیورٹی کے ساتھ انسداد پتنگ بازی اور دیگر جرائم کے انسدادحوالہ سے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا،

عوام الناس اور دوکانداروں میں پمفلٹ تقسیم کیے گے،عوام الناس کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانون میں اسکی سزا سے آگاہ کیا گیا،والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں،پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت کرنا قانوناً جرم ہے۔ایسا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں